
گھر پینٹ کرا کے ادائیگی نہ کرنے والے شخص سے پینٹر کا انوکھا انتقام
امین اکبر
ہفتہ 8 فروری 2020
23:55

ایک پینٹر نے گھر پینٹ کرا کر اجرت نہ دینے والے شخص سے انوکھا انتقام لیا ہے۔ پینٹر نے جو گھر پینٹ کیا تھا، اس پر گھروالوں کو شرمندہ کرنے کے لیے ایک بڑا تحریری پیغام لکھ دیا۔
پچھلے ماہ جب لوگ سابقہ نارتھ سٹار کلب کی عمارت کے پاس سے گزرے تو اس پر سیاہ رنگوں سے تحریر پڑھ کر حیران رہ گئے۔اس عمارت پر لکھا تھا” اپنے گھر پر پینٹنگ کرانا چاہتے ہیں؟ ٹیری کی طرح نہ بنیں، اپنے بل ادا کریں! اب آپ ادا کریں گے!“ یہ پیغام ایک مقامی پینٹر ڈین ریویس نے لکھا تھا۔
(جاری ہے)
اسی پر 50 سالہ پینٹر نے کلائنٹ کو سبق سکھانے کافیصلہ کیا۔
ڈین نے بتایا کہ اُن کے کلائنٹ نے کام کے درمیان میں ہی انہیں مزید کام دے دیا، جو معاہدے میں شامل نہیں تھا۔
پینٹر نے بتایا کہ اُن کے کلائنٹ ٹیری ٹیلر نے ایک اضافی کوٹ کے بعد ادائیگی کرنے کی شرط رکھ دی۔ یہ اضافی کوٹ 14 جنوری کو ہونے والے کام کے معاہدے میں شامل ہی نہیں تھا۔ٹیری نے ڈین کو کہا تھا کہ جب تک اضافی کام نہیں ہوگا، وہ ایک دمڑی بھی نہیں دے گا۔ ڈین کو جب لگا کہ انہیں اپنی رقم کبھی نہیں ملے گی تو انہوں نے ٹیری سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا۔
ڈین نے اپنی حرکت کے دفاع میں کہا کہ یہ کرسمس کے بعد اُن کا پہلا کام تھا۔ انہیں بہت سے بل ادا کرنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی حرکت پر کوئی شرمندگی نہیں اگر ضرورت پڑی تو وہ دوبارہ بھی ایسا ہی کریں گے۔
دوسری طرف ٹیری نے ڈین کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ پوری رقم ادا کرنا چاہتے تھے۔ ٹیری نے بتایا کہ اب وہ ڈین کے خلاف مقدمہ کریں گے اور انہیں دیوار پر لکھے پیغام کی بھی کوئی پرواہ نہیں۔
ڈربی شائر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ انہیں جائیداد کے مالک نے فون کیا تھا، وہ دونوں پارٹیوں سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کرانے کی کوشش کریں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.