اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

مشتبہ افراد میں 4 پاکستانی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل، تمام افراد کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 9 فروری 2020 18:29

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 9 فروری 2020) : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 5 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص، مشتبہ افراد میں 4 پاکستانی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل، تمام افراد کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین سے آنے والی پرواز میں 5 مشتبہ افراد میں کرونا وائرس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ نے 5 مشتبہ افراد کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مشتبہ افراد میں 4 پاکستانی جبکہ ایک چینی باشندہ شامل ہے۔ مشتبہ افراد کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کرلیا گیا جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ واضع رہے کہ دو روز قبل 6 مشتبہ مریض میں 3 پاکستانی جبکہ 3 چینی باشندے شامل میں کروونا وائرس کی تشخیص سامنے آئی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کرونا وائرس کے 6 مشتبہ مریض کو پمز ہسپتال میں داخل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پمز ہسپتال میں 6 کرونا وائرس کے مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

جمعہ کو کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ پمز ہسپتال میں 6 کرونا وائرس کے مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا جن میں 3 پاکستانی اور 3 چینی شہری شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ مریضوں کے نمونے وائرس کی تشخیص کے لیے این آئی ایچ بھیج دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب پمز ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں زیر نگہداشت پہلے سے چار مریضوں میں سے 3 کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

مریضوں کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے سیمپلز کی نیگٹو رپورٹ آنے کے بعد ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی سے پاکستان آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، مسافر ابو ظہبی سے اتحاد ایئرلائنز کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچے، مسافروں میں 2 چینی اور 2 پاکستانی طالبعلم شامل تھے۔