بھارت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کی پیشکش کر دی

جب ہماری پروازیں چین پہنچی تو ہم نے سب کو کہا کہ جو ہمارے ساتھ جانا چاہتا ہے وہ آسکتا ہے، ہم صرف اپنے شہریوں کو نہیں، بلکہ ہر اس انسان کو لینے آئے ہیں جو چین سے جانا چاہتا ہے، بھارتی وزیرخارجہ

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 10 فروری 2020 15:41

بھارت نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کی پیشکش کر دی
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-10فروری 2020ء) چین میں کرونا وائرس کی تباہی نے اسے پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بنایا ہوا ہے۔ لوگوں کا وہاں رہنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے۔ اب تک کی تفصیلات کے مطابق چین میں اس وائرس کی وجہ سے 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ ایسے میں بھارتی حکام کی جناب سے ایک مثبت پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے چین میں مقیم لوگوں کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ انہیں چین سے نکلنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب ہماری پروازیں چین پہنچی تو ہم نے وہاں موجود ہر شخص کو کہا کہ جو ہمارے ساتھ جانا چاہتا ہے وہ آسکتا ہے، ہم صرف اپنے شہریوں کو نہیں، بلکہ ہر اس انسان کو لینے آئے ہیں جو چین سے جانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 7 مالدیپ کے شہریوں نے بھارتی مدد لی ہے۔

اس سے قبل ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو خط لکھتے ہوئے چیئرمین ایدھی فاونڈیشن فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ چین میں موجود پاکستانی طلباء بہت پریشان ہیں، ہمیں اجازت دی جائے، ہم فضائی آپریشن کر کے سکریننگ کرنے کے بعد انہیں واپس لے کر آئیں گے۔ چین میں دنیا بھر سے طالبعلم تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، پاکستانی طالبعلم بھی ایک بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کرنے چین جاتے ہیں۔

طالبعلموں نے بھی چین چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ایک بڑی تعداد نے چین چھوڑ دیا ہے۔ایسے میں بھارتی وزارت خارجہ نے پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان سمیت باقی پڑوسی ممالک کے شہریوں کو بھی واپس لا سکتے ہیں جس میں ابتدائی طور پر مالدیپ کے 7 شہریوں کو چین سے لایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھی اپنے طالبعلموں کو واپس بلانے کے لئے اقدامات کئے ہیں جس کے بعد ان کو وطن واپسی پر پہلے 14 دن کے لئے طبی معائنے میں رکھا جائے گا اور بعد میں گھروں میں جانے کی اجازت ہو گی۔