لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عبا سی اور جسٹس چوہدری عبد العزیز نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پیر 10 فروری 2020 19:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عبا سی اور جسٹس چوہدری عبد العزیز نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماتحت عدالت نے ملزم ملازم حسین عرف مجو کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنا ئی تھی ،ملازم حسین نے ٹھانہ ڈوہمن چکوال کے علاقے میں 18 مارچ 2018 کو خنجر کے وار سے مطلوب حسین کو قتل کیا تھا،ملزم کی جانب سے راجہ غنیم عابر خان ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی ۔راجہ غنیم عابر خان نے کہاکہ استغاثہ نے خنجر کی جھوٹی برآمدگی ڈالی جبکہ موقع کا کوئی گواہ بھی نہیں تھا۔