پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 42ارب40کروڑ10لاکھ وپے کا نقصان

پیر 10 فروری 2020 19:27

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 42ارب40کروڑ10لاکھ ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے رجحان کے باعث شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا اور انڈیکس مزید846.93پوائنٹس کی کمی سے 39296.70پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ300 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 42ارب40کروڑ10لاکھ وپے کا نقصان ہوا۔

اورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 6.59فی صدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی منفی اثرات چھائے رہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری کے بجائے فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس میں بعد ازاں شدت آگئی اور حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی یہاں تک کہ کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی اورانڈیکس 39195پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تا ہم بعد میں معمولی ریکوری سے 39200پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن مارکیٹ میں مندی کے اثرات آخر تک چھائے رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس846.93پوائنٹس کی کمی سے 39296.70پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس363.86پوائنٹس کی کمی سے 18090.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 522.48پوائنٹس کی کمی سے 27520.34پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی47 صرف کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں300میں کمی اور16میں استحکام رہا ۔اس طرح 84.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں ک کھرب 42ارب40کروڑ10لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر کر74کھرب 32ارب99کروڑ51لاکھ روپے ہوگیا۔

پیر کو18کروڑ27لاکھ69ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت1کروڑ27لاکھ69ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 122.40روپے کے اضافے سے بڑھ کر2162.40روپے اوریونی لیور کے حصص 100روپے کے اضافے سے 7800روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان اوررفحان میظ کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب477روپے اور217.33روپے کی کمی ہوئی جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت477روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت6555روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،میپل لیف، ٹی آر جی پاک ،ورلڈٖ کال ٹیلی کام ، بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک ،لوٹی کیمکل، فوجی سیمنٹ اورڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے ۔