نیویارک کے شہری نے 1500 سے زیادہ منفرد پیزا باکسز جمع کر لیے۔ کئی سالوں سے کوئی اُن کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا
امین اکبر پیر 10 فروری 2020 23:26
پیزا باکسز کی سب سے بڑی کلیکشن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ نیویارک سے تعلق رکھنے والے سکاٹ وینر کے پاس ہے۔ اُن کے اپارٹمنٹ میں 1500 سے زیادہ منفرد پیزا باکسز کی کلیکشن ہے۔
فلیٹ بش، بروکلین، نیویارک میں واقع سکاٹ کا اپارٹمنٹ پیزا باکسز سے بھرا ہوا ہے۔ ان کی کلیکشن میں فارو آئی لینڈ اور انٹارکٹکا کے پیزا باکسز بھی موجود ہیں۔سکاٹ کو سب سے زیادہ پیزا باکس رکھنے کا ریکارڈ 2013 میں ملا تھا۔
(جاری ہے)
سکاٹ نے 11 سال پہلے پیزا باکسز جمع کرنے شروع کیے تھے۔ اُن کی کلیکشن میں زیادہ تر باکسز غیر استعمال شدہ ہیں۔ سکاٹ نے استعمال شدہ باکسز کو صاف کرنے کے لیے اپنا پراسس بھی ڈویلپ کیا ہے۔
پیزا باکسز جمع کرنے کے علاوہ وہ بروکلین اور مین ہیٹن میں پیزا ٹور بھی کراتے ہیں۔انہوں نے پیزا باکسز کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.