اسلام آباد ہائیکورٹ، سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع

منگل 11 فروری 2020 20:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع کردی ہے ۔ سندھ روشن پروگرام کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس اطہر من اللہ نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نیب کے ساتھ تعاون کر رہا ہے جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ شرجیل میمن تفتیش میں تعاون کررہے ہیں جس پر عدالت نے انکی عبوری ضمانت میں تین مارچ تک توسیع کردی۔ دوسری جانب اسلا م آباد ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ کیس میں ریاست کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کی بریت سے متعلق انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔