کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھر میں قید شخص نے اپنے اپارٹمنٹ میں ہی 50 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کرلی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 فروری 2020 23:53

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھر میں قید شخص نے اپنے اپارٹمنٹ میں ہی ..

کورونا وائرس   کی وجہ سے چینی حکام نے شہریوں کی اکثریت کو گھروں میں نظر بند کیا ہوا ہے تاکہ  اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ گھروں میں نظر بند شہری اپنی بوریت دور کرنے کے لیے طرح طرح کی اندرون خانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے ہی ایک شہری نے اپنے اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے چھوٹی سی جگہ پر  50کلومیٹر یا 31 میل کی میراتھن مکمل کر لی۔
چین کے مشرقی صوبے ژجیانگ کے شہر ہانگژو سے تعلق رکھنے والے پان شانکو شوقیہ میراتھن رنر ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث وہ بھی اپنے اپارٹمنٹ میں محصور ہوگئے۔کورونا وائرس کی وبا اور اپارٹمنٹ میں بند ہونا بھی انہیں اگلی ریس  میں شرکت کرنے سے نہیں روک سکا۔انہوں نے اپنے چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں ایک چھوٹا سا ٹریک بنایا۔ یہ ٹریک ہال وے میں دو میزوں کے بیچ میں تھا۔

(جاری ہے)

اسی ٹریک پر دوڑ کر انہوں نے 50 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی ہے۔ پان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ کئی دنوں سےباہر نہیں گئے تھے لیکن اس دن وہ گھر میں آرام سے نہیں بیٹھ سکے تھے۔

انہوں نے دو میزوں کے بیچ 8 میٹر یعنی 26 فٹ  کے درمیان مسلسل دوڑ کر 50 کلومیٹر مکمل کر لیے۔انہوں نے یہ فاصلہ 4 گھنٹے 48 منٹ اور 44 سیکنڈ میں طے کیا۔
پان نے بتایا کہ دوڑتے ہوئے انہوں نے اپنے قدم زمین پر بہت آرام سے رکھے تاکہ اُن کے ہمسائے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے اپنے کمرے کے 6250 چکر 4 گھنٹے 48 منٹ اور 44 سیکنڈ میں پورے کیے۔
پان کی یہ کوشش اس ہفتے  سوشل میڈیا پر کافی وائر ل ہوگئی ہے۔ بہت سے افراد صحت مند رہنے کے لیے اس طریقے کو استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :