حساس تنصیبات پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

مخبر کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی‘دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کھیارہ گروپ سے تھا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 13 فروری 2020 10:34

حساس تنصیبات پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 13 فروری 2020ء ) پولیس آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دو ہشتگردوں کو مار گرایا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کھیارہ گروپ سے تھا ۔

دہشتگردوں کے قبضے سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک گاوں بگوانی میں سرچ آپریشن کیا گیا ، منجر کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔ جس کے باعث دو ہشتگرد جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

جن کی شناخت وقار ظفر، اور نوید کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والے دہشتگردوں پولیس چیک پوسٹ سمیت اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنک کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات پر حملے میں ملوث تھے۔ واضح رہے اس سے قبل کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا تھا ، گرفتار دہشتگرد حیدر زیدی سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث تھا ۔کراچی میں سی ٹی ڈی سول لائنز نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی دی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشگرد حیدر زیدی سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2004 میں ملزم نے مفتی نظام الدین شام زئی اور مفتی جمیل کو قتل کیا، ملزم نے 1993 اور 1995 میں مسجد پر دستی بم حملہ کیا اور لیاری میں جلوس پر بھی حملہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم ملتان کنونشن اور لاہور میں مولانا ضیاء الرحمان پر بم حملے میں ملوث رہا۔