بھارت کا حافظ سعید کو سزا ملنے پر ردِعمل

یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف سے پہلے آیا ہے لہذا اس کی افادیت کو دیکھنا باقی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 13 فروری 2020 14:06

بھارت کا حافظ سعید کو سزا ملنے پر ردِعمل
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13فروری2020ء) حافظ سعید کو سزا ملنے کے فیصلے پر بھارت کا بھی ردِعمل آیا ہے۔بھارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف سے پہلے آیا ہے لہذا اس کی افادیت کو دیکھنا باقی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں کہ پاکستان کی ایک عدالت نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگرد حافظ سعید کو دہشت گردی کے فنانسنگ کیس میں سزا سنائی ہے۔

بھارت میں اس اقدام کو ایف اے ٹی ایف کو متاثر کرنے کے لیے ایک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان کی طرف سے یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا لہذا اس کا غور کرنا ہو گا۔بھارت کے لیے اس فیصلے کی افادیت کو دیکھنا ہو گا۔یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کیا پاکستان دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی کاروائی کرتا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے ہمیشہ کی طرح واویلے کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ پاکستان ممبئی اور پٹھان کوٹ سمیت دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کوانصاف کے کٹہرے میں کب لاتا ہے۔

قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے بھی سزا ملنے پر ردِعمل دیا ہے۔۔امریکا نے حافظ سعید کو مجھرم ٹھہرانے جانے کو دہشتگردوں کی معاونت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے وعدے کو پورا کرنے سے متعلق بھی اہم قدم قرار دے دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا حافظ سعید اور ان کے ساتھی کو سزا پر ردِعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حافظ سعید کو مجرم قرار دیا جانا اہم پیش رفت ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ جنوب و وسطی ایشیاء بیورو کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو مجرم ٹھہرایا جانا لشکر طیبہ کو اس کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اہم قدم ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز ق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے دو مختلف مقدمات میں کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید اور ان کے ساتھی ظفراقبال کو مجموعی طورپرگیارہ سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنایا تھا۔