کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی نرسوں نے سر گنجے کروا لیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 فروری 2020 23:45

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی نرسوں نے سر گنجے کروا لیے

سینکڑوں چینی نرسوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے سر منڈوا دئیے ہیں۔ کورونا وائرس پوری دنیا میں 1115 افراد کو ہلاک اور 45171 کو متاثر کر چکا ہے۔ یہ وائرس 27 ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے زیادہ تر کیس چین میں سامنے آئے ہیں۔


کورونا وائرس کے  مریضوں کا علاج کرنے والا طبی عملہ اپنی حفاظت کی بھی بہت کوشش کرتا ہے اور یہ بھی خیال کرتا ہے کہ  اُن کی وجہ سے یہ مرض کہیں پھیل نہ جائے۔

یہی وجہ ہے کہ چین میں نرسوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے سر گنجے کروا لیے ہیں۔
چین کے ایک بڑے اخبار  کی پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں شانسی صوبے میں نرسوں کے چہروں کوسر منڈوانے سے پہلے اور بعد میں دکھایا گیا ہے۔سر منڈوانے کے بعد یہ نرسیں کورونا وائرس سے متاثر ووہان صوبے میں جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

  لمبے بالوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

لمبے بال ماسک اور حفاظتی سوٹ پہننے میں بھی مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں دونوں نے سر کے بالکل بالکل ختم کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ  وقت  ضائع کیے بغیر لباس پہن کر اپنا کام کر سکیں۔چینی نرسوں کے اس فیصلے پر دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین  انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
بال کٹوانے  کے علاوہ ڈاکٹر اور نرسیں بالغوں کے لیے  دستیاب ڈائیپر پہنتے ہیں تاکہ  انہیں بار بار  ٹوائلٹ نہ جانا پڑے۔