
ترک صدر کا اے ٹی ایف میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کا ساتھ دیا، ایف اے ٹی ایف میں تمام در دباؤ کے باوجود پاکستان کو حمایت کا یقین دلانے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 14 فروری 2020
11:58

(جاری ہے)
ترک صدر کو یہ ایوان اور عوام خوش آمدید کہتے ہیں۔
ترک صدر کا یہ دورہ اس وقت ہے جب دنیا میں بدامنی کے بادل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کا تعارف کروانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ترکی سے ہمارا تاریخی لگاؤ ہے،جب کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترم ایوان اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں،اسپیکر اور قومی اسمبلی کو سلام پپش کرتا ہوں،خطاب کا موقع فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں۔ پاکستان کے دورے پر آپ سے مخطاب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مدعو کرنے پر بھی آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں ترک عوام کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیا ہوں،یہاں آ کر کبھی اجنبی محسوس نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا ہی گھر سمجھتا ہوں۔ اپنے ہی گھر میں آپ کے ساتھ ہوں۔پاکستان اور ترکی کے تعلقات قابل رشک ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ مذہب ،ثقافت اور اقدار کے حامل ہیں، ہماری دوستی مفاد پر نہیں محبت پر پروان چڑھی ہے،ہمارا دل کا رشتہ ہے،ہماری دوستی اخوت پر مبنی ہے۔میرے پاکستانی بہن بھائیوں آپ سے نہیں تو کس سے محبت کریں گے۔پاکستان کی کامیابی ترک کی کامیابی ہے۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کو یکجا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پاکستان کا دکھ درد ہمارا دکھ درد ہے،پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارے لیے بھی وہی ہے جو آپ کے لیے ہے۔ ترکی کی تحریک کی آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں کا جذبہ اور کردار فراموش نہیں کر سکتے۔ ترکی قوم کی جدوجہد کے وقت لاہور میں کیے گئے حمایتی جلسوں کو فراموش نہیں کر سکتے، علامہ اقبال ترک عوام کے لیے انتہائی محترم ہیں،پاکسانی عوام نے اپنا پیٹ کاٹ کر ترک عوام کی مدد کی جو کبھی نہیں بھول سکے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ترکی کا خوب ساتھ دیا۔ ایف اے ٹی ایف میں تمام در دباؤ کے باوجود پاکستان کو حمایت کا یقین دلانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا پختہ یقین دلاتے ہیںمزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.