ہائر ایجوکیش کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 22 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 14 فروری 2020 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیش کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 22 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے رواں مالی سال کے دوران 29 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پیاس اسلام آباد سنٹر فار میتھیمیٹکل سائنس کے لئے 13 کروڑ 60 لاکھ، یو ای ٹی ٹیکسلا میں 4 سالہ انڈر گریجوایٹ پروگرام کے لئے 21 کروڑ ، غازی یونیورسٹی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 12 کروڑ، یونیورسٹی آف کوٹلی اے جے کے میں ترقیاتی کاموں کے لئے 12 کروڑ 50 لاکھ ،فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 22 کروڑ 94 لاکھ، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 44 کروڑ 31 لاکھ، اے جے کے وومن یونیورسٹی باغ کے قیام کے لئے 10 کروڑ، نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس سائبر سکیورٹی کے لئے 20 کروڑ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے تحت اضلاع کی سطح پر سب کیمپسز کے قیام کے لئے 64 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔