ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:54

ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے موسم خزاں 2025ء کے سمسٹر کے لیے ضرورت پر مبنی سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سکالرشپ کا مقصد مستحق اور اہل طلباء کی تعلیمی معاونت کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی رکاوٹ کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایسے تمام طلباء جو سکالرشپ کے معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ فوری طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دینے کے لیے طلباء کو ورچوئل یونیورسٹی کے آفیشل پورٹل ‏https://vulms.vu.edu.pk‏ پر لاگ ان کر کے فارم مکمل کرنا ہوگا۔ ورچوئل یونیورسٹی نے ہمیشہ سے تعلیم کے فروغ اور طلباء کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے اور یہ سکالرشپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔مزید معلومات یونیورسٹی کے سوشل میڈیا صفحات یا آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔