میزائل پروگرام دفاعی اور فوجی طاقت کا حصہ ہے، ایرانی وزیر دفاع

جمعہ 14 فروری 2020 14:04

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے میزائل پروگرام کو ملک کی دفاعی اور فوجی طاقت کا اہم حصہ قرار دیا ہے۔ تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل صرف اور صرف روایتی ہتھیار لے جانے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے میزائلوں میں اہداف کودرست نشانہ بنانے کی صلاحیت بہت اعلی ہے اور امریکیوں نے عین الاسد چھائونی میں اس کا بخوبی مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں کہا کہ نے سیٹلائٹ راکٹ اور میزائلوں کے درمیان تعلق کے بارے میں کہا کہ سیٹلائٹ لے جانے والے راکٹوں کا میزائل پروگرام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ مکمل طور سے ایک سول پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنا ایران کا مسلمہ حق ہے اوروہ پوری قوت کے ساتھ اپنے خلائی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :