سکھر میں دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکوں زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برامد

جمعہ 14 فروری 2020 14:43

سکھر میں دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکوں زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سکھر میں دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکوںکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود ہاکی سٹڈیم کے قریب پولیس پارٹی کا دوران گشت ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، مقابلے میں چوری ڈکیتی کی بیشتر وارداتوں میں مطلوب ڈاکو محمدرمضا ن میرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ڈاکو ، موٹرسائیکل چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ، ملزم کے قبضہ سے ٹی ٹی پسٹل میگزین گولیاں برآمد کی گئیں،اس کے ساتھی دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، دیگر فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری و تعاقب جاری ہے، ملزم سے تفتیش کی جارھی ہے اور کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیںتھانہ آباد کی حدود میں آرائیں پھاٹک کے قریب پولیس پارٹی کے واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ میں متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو شاہزور عرف شیری نیازی پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار زخمی ڈاکو ، قتل اقدام قتل موٹرسائیکل چوری ڈکیتی ،پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے قبضہ سے ٹی ٹی میگزین پسٹل گولیاں برآمد کی گئی ہیں، زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جار ہا ہے ، ملزم کا کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے