کشمیر کی بھرپور سپورٹ پر ترک صدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں،شاہ زید خان

جمعہ 14 فروری 2020 16:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زیدخان نے کہا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،صدر اردوان امت مسلمہ کی غیرت اور جرات کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی دو بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے۔