Live Updates

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، رانا عبدالسمیع

جمعہ 14 فروری 2020 16:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے ، بطور اپوزیشن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا کردار سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ملک کی بہتری کیلئے تجاویز دینے کی بجائے صرف اپنی کرپشن بچانے کا واویلا کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میثاق معیشت کے نعرے لگا کر لوٹ مارکرنے والوں کو عوام کو دیا گیا ریلیف برداشت نہیں ہو رہا ، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ وزیراعظم بھی عمران خان ہی ہوں گے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ معیشت کی بہتری کیلئے ڈیڑھ سال حکومت اور وزیراعظم نے دن رات محنت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات