فلپائن، کورونا وائرس کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم

جمعہ 14 فروری 2020 16:07

فلپائن، کورونا وائرس کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو گرفتار کرنے ..
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) فلپائن حکومت نے کورونا وائرس کے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز فلپائن کے سیکرٹری داخلہ اور بلدیاتی حکومت ایڈورڈو انو نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے کیونکہ ان کے اقدامات مفاد عام کے خلاف ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ ہفتے جسٹس سکریٹری مینارڈو گیوررا نے بھی متنبہ کیا تھا کہ ایسی غلط معلومات پھیلانا جس سے خوف و ہراس پھیل سکتا ہے ملک کے قوانین کے تحت قابل سزا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی کچھ حدود ہوتی ہیں ، خاص طور پر جب اس کی مشق عوام کی فلاح و بہبود کو خطرہ بناتی ہے۔