وسطی افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک

جمعہ 14 فروری 2020 16:09

وسطی افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) افغان حکام نیکہا ہے کہ وسطی صوبے دائکنڈی میں برفانی تودوں کے گرنے سے کم از کم 21 افراد مارے گئے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت برائے قدرتی آفات کے ترجمان کے مطابق برف تلے دبی7 افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ ریسکیو کئے گئے 10 زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق دو مختلف خاندانوں سے بتایا گیا ہے، تودے گرنے سے 50 مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے دبے ہوئے افراد کی تلاش کے عمل میں مشکلات حائل ہیں۔ گزشتہ دو مہینوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید برفباری سے ہونے والی ہلاکتیں 72 تک پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :