
بھارت میں کالج کی لڑکیوں نے کبھی پیار نہ کرنے اور پسند کی شادی نہ کرنے کا حلف اٹھا لیا
اساتذہ نے طلبہ سے یہ بھی عہد لیا کہ وہ ایسے شخص سے شادی نہیں کریں گی جو جہیز کا مطالبہ کرے گا
خُرم انیق
ہفتہ 15 فروری 2020
12:35

(جاری ہے)
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہماری آنے والی نسلوں میں جہیز کے رواج کو ختم کرنا ہے۔
تمام طالبا ت نے ایک ساتھ مل کر کہا کہ ہم کبھی پیار نہیں کریں گے، ہمیں ہمارے والدین پر یقین ہیں اور میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کروں گی جو جہیز کا مطالبہ کرے گا۔ تمام طالبات کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ حلف اپنی سماجی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے لیا ہے۔ کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے مخالف نہیں ہیں، لیکن ہماری بیٹیوں کو صحیح شخص کے انتخاب کا پتہ ہونا چاہیئے۔ بھارت میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جہاں لڑکیوں کو پیار محبت کا جھانسہ دے کر ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے جاتے ہیں اور بعد میں اس پیار محبت کے رشتے کو وہاں ہی ختم کر دیا جاتا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم اس چیز کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹیوں میں درست شخص کی پہچان ہو کہ کون اسے محفوظ رکھے گا اور کون اس کے لئے بہتر شخص ثابت ہو گا۔ مزید بات کرتے ہوئے اساتذہ کا کہنا تھا کہ محبت کرنا کوئی جرم نہیں ہے، لیکن اس نو عمری میں محبت کرنا اکثر طالبات کے مستقبل کو تباہ کر دیتا ہے، اس لئے ہم نے ان سے یہ حلف لیا ہے تا کہ معاشر ے میں بڑھتی ہوئی اس گندگی کو روک سکیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.