عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،
سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے ،وزیرِاعظم عمران خان کا جائزہ اجلاس سے خطاب قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری طور پر گندم کی خریداری کے اہداف کو دوگنا کرنے، چینی کی قیمت کا تعین شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے ذریعے کرنے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور مؤثر کرنے کا فیصلہ ، وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار اور کامرس باہمی مشاور ت سے گندم، چینی ، دالوں و دیگر اشیاء ضروریہ کی برآمدات و درآمدات کے حوالہ سے تخمینہ جات اور لائحہ عمل پر سفارشات پیش کریں گے
پیر 17 فروری 2020 16:26
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بنیادی اشیاء ضروریہ مثلاً گندم، چینی، آلو، ٹماٹر، پیاز، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ لیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا۔ چینی کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا تاکہ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کے پیش نظر کامرس ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ وہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک طریقہ کار طے کرے تاکہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ پر عائد ہونے والے ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اس حوالہ سے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور مؤثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار اور کامرس باہمی مشاور ت سے گندم، چینی ، دالوں و دیگر اشیاء ضروریہ کی برآمدات و درآمدات کے حوالہ سے تخمینہ جات اور لائحہ عمل پر سفارشات پیش کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ ان کو بنیادی اشیاء ضروریہ مناسب قیمت پر میسر آئیں اور ایسے طبقوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گندم چینی و دیگر اشیاء ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالہ سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جا سکیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِاعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.