ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کیلئے میچ آفیشلز، تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز جیتنے والے علیم ڈار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
پیر 17 فروری 2020 17:05
(جاری ہے)
سری لنکا کے رینمور مارٹینیز ایونٹ کے تیسرے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ابتدائی طور پر 9 میچوں کے لئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے امپائرنگ پینل کا حصہ بننے والے مائیکل گف 6 مارچ کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔ تین مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز جیتنے والے علیم ڈار بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ ہوں گے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی مصروفیت کے باعث گذشتہ ایڈیشن میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔علیم ڈار 10، 11 اور 15 مارچ کو شیڈول میچوں میں امپائرنگ کریں گے۔ 15 امپائرز پر مشتمل فہرست میں 5 نئے چہرے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔ اسلم بڑیچ، ماجد حسین، ناصر حسین، ثاقب خان اور سید امتیاز اقبال ٹورنامنٹ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ابتدائی طور پر لیگ کے 30 میچوں کیلئے اعلان کردہ آن فیلڈز امپائرز میں علیم ڈار، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، رینمور مارٹینیز ، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اورطارق رشید کے نام شامل ہیں۔ایونٹ کے دوران روشن ماہانامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیزالرحمٰن میچ ریفریز ہوں گے۔ کوالیفائر، 2 ایلیمنٹرز اور ایونٹ کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.