ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 17 فروری 2020 17:05

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل مہرین فہیم عباسی نے پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ طور پر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر مختارسرور خان نیازی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن اورڈاکٹرزنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پروالدین اوربچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت علی خان نے اس موقع پر کہا کہ پولیو مہم کا آغاز17فروری 2020ء سے کردیا گیا ہے جس کے تحت 1سے 5سال کے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :