حافظ سعید اوران کے ساتھیوں پردہشت گردی کا مقدمہ ملتان سے لاہور منتقل کردیا گیا

پیر فروری 20:19

حافظ سعید اوران کے ساتھیوں پردہشت گردی کا مقدمہ ملتان سے لاہور منتقل ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید اوران کے ساتھیوں پردہشت گردی کا مقدمہ ملتان سے لاہور منتقل کردیا۔عدالت نے ساہیوال میں درج دومقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

حافظ سعید اور ساتھیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

وکلاء نے کہا کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کے دومقدمات ساہیوال اور ایک مقدمہ ملتان عدالت میں زیرسماعت ہے، اسی نوعیت کے مقدمات لاہور کی عدالت میں بھی زیر التواء ہیں۔استدعا ہے کہ مقدمات کو لاہور ٹرانسفر کر کے یکجا کرنے کا حکم دیا جائے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے کہا کہ مقدمات لاہور منتقل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ دلائل کے بعد عدالت نے ملتان کے مقدمے کو لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ساہیوال میں درج دومقدمات لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔