پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سِوِ لیٹی اینڈ اِنٹیگریٹی ڈیویلپمنٹ کے سربراہان تعینات

منگل 18 فروری 2020 00:02

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پنجاب یونیورسٹی میں حال ہی میں قائم کئے گئے سنٹرفار سِوِ لیٹی اینڈ اِنٹیگریٹی ڈیویلپمنٹ کیلئے انتظامیہ نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہرکو سینٹر کا پیٹرن تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

شعبہ سیاسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر شبیر احمد خان کو سنٹر کا ڈائریکٹر مقررکر دیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کے ویژن کے مطابق یہ سنٹر طلباء و طا لبات کی کردار سازی،انہیںمہذب شہری بنانے کے علاوہ ان میں دیانت وامانت، برداشت، تحمل و برُدباری اور انصاف پسندی جیسے اعلیٰ اوصاف کی آبیاری کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔