نریندر مودی کے منہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا زناٹے دار تھپڑ

دورہ نئی دہلی سے قبل امریکی صدر نے بھارت کو تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال کر دی جانے والی خصوصی مراعات ختم کر دیں

muhammad ali محمد علی پیر 17 فروری 2020 23:50

نریندر مودی کے منہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا زناٹے دار تھپڑ
واشنگٹن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2020ء) نریندر مودی کے منہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا زناٹے دار تھپڑ، دورہ نئی دہلی سے قبل امریکی صدر نے بھارت کو تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال کر دی جانے والی خصوصی مراعات ختم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شیڈول دورہ بھارت مودی سرکار کیلئے بھیانک خواب بن گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی دہلی کے دورے سے قبل بھارت کیلئے ایسے خصوصی تحفے کا اعلان کیا ہے جس نے بی جے پی کی سرکار کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔

امریکا نے بھارت سے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کا اسٹیٹس واپس لے لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بھارت کو دی جانے والی خصوصی رعایتیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ بھارت کو اپنی مصنوعات امریکا میں فروخت کرنے کیلئے امریکی منڈیوں تک ٹیرف فری رسائی فراہم کی گئی تھی جس سے بھارت سالانہ اربوں ڈالرز کا فائدہ حاصل کر رہا تھا، تاہم اب بھارت سے یہ سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے بھارت کے تاجروں ٹیکس چھوٹ اور دیگر سبسڈیز فراہم کی جا رہی تھیں، جو اب بند کر دی گئی ہیں۔ امریکا کے اس فیصلے سے بھارت کو ناصرف سالانہ اربوں ڈالرز کا نقصان ہو گا، بلکہ لاکھوں ہندوستانی بے روزگار بھی ہو جائیں گے۔ امریکا کے اس فیصلے کو بھارت کی ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے تباہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔ اس امریکی فیصلے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک بھی بھارت کی ایکسپورٹ انڈسٹری کو دیے جانے والی خصوصی سہولیات واپس لے سکتے ہیں۔

امریکا کے اس فیصلے کے بعد سے بھارت میں ایک سے بھونچال سا آیا ہوا ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اور تاجر برادری کی خوب چیخیں نکل رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر نریندر مودی مزید وقت کیلئے اقتدار پر قابض رہا تو بھارت کی معیشت مکمل طور پر تباہ و برباد ہو جائے گی۔ جبکہ نریندر مودی کی پالیسیاں پہلے ہی بھارت کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکی ہیں۔