متحدہ عرب امارات، نشہ آوردوا ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت کرنے پر 2 لاکھ درہم جرمانہ ، 1سال قید کی سزا ہو گی

منگل 18 فروری 2020 09:35

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) متحدہ عرب امارات نے دوا سازی اور فیکٹریوں سے متعلق نیا قانون جاری کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے فارماسسٹ پر سخت پابندیاں اور کڑی سزا مقررہے۔

(جاری ہے)

الامارات الیوم کے مطابق نئے قانون کے مطابق اگر کسی فارماسسٹ نے کوئی ایسی دوا جسے بیچنے پر کوئی پابندی لگی ہوئی ہواور وہ اسے فروخت کرے یا ایسی دوائیں جن میں نشہ آور مادہ شامل ہوتا ہے اور وہ ڈاکٹر ی نسخے کے بغیر فروخت کرے تو ایسی صور ت میں اس پر کم از کم 50 ہزار اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ درہم جرمانہ اور چھ ماہ سے ایک سال قید کی سزا ہوگی۔