ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی اسکول جہلم اور مسجد افغاں کے گرد صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2020 12:49

ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی اسکول جہلم اور مسجد افغاں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی اسکول جہلم کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت پودا لگا کر مہم کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے سکول کے کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لان اور پلے گراؤنڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھا۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد معروف چوہدری، سید مظہر اقبال شاہ، ڈاکٹر اسد منوچر اور دیگر اساتذہ کرام و طلبہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسکول میں جاری سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سپورٹس گالا کے تحت جاری فوٹبال میچ میں شامل بچوں کی پرفارمنس کو دیکھا۔تفصیلات کے مطابق سیف انور نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ اسکول میں کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت پودا لگایا اور بچوں کو سکول سمیت اپنے گھروں میں پودے لگانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے کی تلقین دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے انٹر بورڈ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بچوں میں گولڈ اور سلور میڈل پہنائے۔ ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے افغانہ مسجد کے گرد صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جہلم فلڈ بند،فلتھ ڈپو،سلاٹر ہاوس سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وہاں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مسجد کے گرد پانی کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کی پڑتال کی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ افغانہ مسجد کے ارد گرد جمع پانی کو مٹی کی مدد سے ختم کروایا جا چکا ہے جبکہ وہاں موجود کوڑا کرکٹ کو بھی ٹھکانے لگایا گیا ہے ۔ سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم شہر سمیت، تاریخی عمارتوں کی صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جا رہا ہے ۔ جہلم کو صاف ستھرا بنانے کے لئے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیاگیا ہے ہے اور جہلم کو مزید صاف ستھر اور ماڈل شہر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فلڈ بند کے قریب تعمیر مسجد کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت دی ہے کہ صفائی ستھرائی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :