پولیو کے قطرے نہ پلانے سے بچہ زندگی بھرکی معذوری میں مبتلاہوسکتاہے،چوہدری محمدبوٹاطاہر

منگل 18 فروری 2020 17:08

پولیو کے قطرے نہ پلانے سے بچہ زندگی بھرکی معذوری میں مبتلاہوسکتاہے،چوہدری ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) بچوں کی نگہداشت والدین کی ذمہ داری ہے حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی پولیو مہم کے قطرے ضرورپلوائیں پولیو کے قطرے نہ پلانے سے بچہ زندگی بھرکی معذوری میں مبتلاہوسکتاہے والدین اپنے بچوں کوباقاعدگی سے پولیو کے قطرے پلاکر پاکستان کوپولیوفری ملک بنائیں پولیو ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں بچوں کوپولیو قطرے پلانا قومی فریضہ اوروقت کااہم تقاضا ہے۔

ان خیالات کااظہار ہادی عالم ویلفیئرسوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدبوٹاطاہر نے ریلوے اسٹیشن پرقائم پولیو کیمپ پرپولیو مہم کے دوران بچے کوپولیو قطرے پلاتے ہوئے اپنے اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجررہنماؤں محمداسلام نورانی اور عظمان اصغرنے کہا کہ بچوں کوپولیو سے مکمل تحفظ دیناقومی فریضہ ہے،والدین پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپورتعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک کے بچوں کوپولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں، اسٹیشن ماسٹرصادق علی بھٹی نے کہا کہ پولیومہم کے دوران والدین اپنے پانچ سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے ضرورپلوائیں اورعمربھرکی معذوری سے بچائیں نے کہا کہ خوشحال پاکستان کیلئے پولیو کے ناسورکاجلدخاتمہ ضروری ہے پولیو سے بچاؤکے دوقطرے زندگی بھرکی معذوری سے بچاسکتے ہیں پولیوجیسے موذی مرض کاجلدخاتمہ حکومت اورپاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں بچے پاکستان کامستقبل ہیں اورہمیں انہیں محفوظ مستقبل دینا ہے تووطن عزیز سے پولیو جیسے ناسورکاجلدخاتمہ کرناہوگاپولیو سے بچاؤ کے دوقطرے زندگی بھرکی معذوری سے بچاسکتے ہیں اس موقع پر سلیم آفتاب،ریزویشن آفیسرظہیرالغنی،،توصیف حیات،اے ایس ایم مجید،میاں منصور،اے ایس ایم محمدنیاز ودیگراسٹیشن اسٹاف بھی موجودتھا۔