بھارت کی جانب سے ڈی پورٹ کی جانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ سمیت 9 رکنی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

بدھ 19 فروری 2020 13:51

بھارت کی جانب سے ڈی پورٹ کی جانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ سمیت 9 رکنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) بھارت کی جانب سے ڈی پورٹ کی جانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہام سمیت 9 رکنی پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا۔ بدھ کو پاکستان آمد پر اسلام آباد ایئرپورٹ پرحریت رہنمائوں مننظور احمد شاہ، عبدالحمید لون اور تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں لارڈ قربان حسین، عمران حسین، جیمز ڈیلی اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رکن برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہام کو دو دن قبل بھارت نے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کیا تھا، انہیں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے پر بھارت جانے سے روکا گیا تھا۔ وہ دنیا بھر میں کشیمر یوں کے لئے بھر پور آواز اٹھانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں، وفد آزاد کشمیر کا بھی دورہ کرے گا۔