ڈیرہ اسماعیل خان، تھانہ کلاچی پولیس موبائل پر بم دھماکے کا مقدمہ 9 نامزد دہشتگردوں کیخلاف درج

بدھ 19 فروری 2020 15:44

ڈیرہ اسماعیل خان، تھانہ کلاچی پولیس موبائل پر بم دھماکے کا مقدمہ 9 نامزد ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سی ٹی ڈی پولیس نے مڈی میں تھانہ کلاچی کی پولیس موبائل پر بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کلاچی کی مدعیت میں 9 نامزد دہشتنگردوں کیخلاف قتل، اقدام قتل، بارودی مواد اور دہشتگردی کی دفعات سمیت درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ مڈی کے قریب بی ایچ یو مڈی پولیو ڈیوٹی پر جانے والی تھانہ کلاچی کی پولیس موبائل وین پر دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ اور فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او کلاچی سب انسپکٹر عطاء اللہ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں خالد،مجیب،زبیر سکنان جنڈولہ،گل یوسف،نجیب سکنان چگملائی،ظھور،غفور سکنان ٹانک،زکی اور امتیاز سکنان روڑی کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی تھی۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض موقع پر ہی شہید جبکہ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطااللہ زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرارہو گئے تھے۔