ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگوئی کا اچانک دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 فروری 2020 19:38

ڈپٹی کمشنر جہلم کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگوئی کا اچانک دورہ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگوئی کا اچانک دورہ کیا، ٹیچرزاور سٹاف اور طلبہ کی حاضری پر اظہار اطمنان کیا۔ انہوں نے طلبہ کی حاضری چیک کی اور بتایا ہے کہ جہلم کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی حاضری کو ایک سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹوبہ میں ڈپٹی کشنر سیف انور جپہ نے نہم اور دہم کی طالبات سے کلاس روم میں جا کر سوالات کیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اگزام ایمرجنسی پروگرام اور تربیہ پروگرام کے تحت ہیڈ مسٹریس سے زیرہ پیریڈ بارے تفصیلات حاصل کی، انہوں نے بتایا ہے کہ سکول میں تربیہ پروگرام کے انعقاد سے بچوں کی اخلاقی تربیت میں بہتری آئی ہے اور استاد اور بچوں کے تعلق میں بہتری آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی سی سیف انور جپہ نے حکومت پنجاب کی طر ف سے مقر ر کر دہ انڈ یکٹرز کا جائز ہ لیا، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کوبچوں اور سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

، انہوں نے طالبات کو مٹرک کے امتحانات میں بہتری کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگزام ایمیرجنسی پروگرام کے تحت بچوں کے سالانہ امتحانات میں حاظر خواہ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگوئی کی پرنسپل کو بچوں پر محنت کرنے اور سکول کا ماحول صاف ستھراء رکھنے پر زبردست سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :