سبی میلہ، دعوت نامے پر وزیر اعظم عمران خان کی بجائے نواز شریف کے بینر والا تصویر چھپ گیا

بدھ 19 فروری 2020 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) سبی میلے کے دعوت نامے پر انتظامیہ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی دعوت نامے پروزیر اعظم عمران خان کی بجائے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بینر والا تصویر چھپ گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں سبی کے میلے کے قبائلی عمائدین دعوت نامے پر ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر سے بہت بڑی غلطی ہوگئی موجودہ وزیر ا عظم عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے بینرز والا تصویر چھپ گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعوت دینے والے بھی نواز شریف کی تصویر دیکر حیران ہوگئے۔