فیصل آباد: خودکشی کے واقعات میں روز بروز اٖضافہ

دوشیزہ نے زہریلا کیمیکل نگل کر زندگی سے ناطہ توڑ لیا، زہر نگلنے سے 9 افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل

جمعرات 20 فروری 2020 21:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) خودکشی کے واقعات میں روز بروز اٖضافہ ،دوشیزہ نے زہریلا کیمیکل نگل کر زندگی سے ناطہ توڑ لیا، زہر نگلنے سے 9 افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روڈو سلطان کی رہائشی 18 سالہ رُتبہ عمر دختر محمد عمر نے گھر کے کام کاج میں اپنی والدہ مسرت پروین کے ڈانٹنے پر زہریلا کیمیکل نگل لیا جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

علاوہ ازیں 30 سالہ نسرین شاہد ساکن رشید آباد، 25 سالہ روبی 118 ج۔ب، 27 سالہ قرة العین کلیم شہید کالونی، 20 سالہ ریشم 400 گ۔ب، 46 سالہ منیر احمد صداقت مل روڈ، 16 سالہ احتشام بابر 103ر۔ب، 20 سالہ ذیشان ولد محمد رمضان عثمان ٹائون، 27 سالہ ذوالقرنین حیدر نور پور، 50 سالہ محمود 139 ج۔ب نے بھی حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگلا، متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :