سیاسی جماعتیں نے عوام کو اپنے مفادات کیلئے کھیلنے والا کھلونا بنادیا ہے : خادم رضوی

جمعرات 20 فروری 2020 21:48

سیاسی جماعتیں نے عوام کو اپنے مفادات کیلئے کھیلنے والا کھلونا بنادیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں نے عوام کو اپنے مفادات کیلئے کھیلنے والا کھلونا بنادیا ہے۔الیکشن سے قبل ہر سیاسی جماعت عوام کے گھروں پر دستک دینے پہنچ جاتی ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد حکمران طبقہ عام آدمی کو مکمل نظر انداز کردیتا ہے۔تحریک لبیک قوام میں حقیقت پسندی کا شعور پیدا کرنی چاہتی ہے۔

اقتدار کی خاطر عوام کے ووٹوں کا استعمال کرنے والے کبھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کو درست استعمال کریں۔تحریک لبیک پاکستان نے اپنا منشور قوم کے سامنے واضع کردیا ہے۔ہماری اصل طاقت ہمارے نوجوان ہیں لیکن بدقسمتی ہے کہ ہر حکومت نے نوجوانوں کو استعمال کیا کسی نے نوجوانوں کو زورگار فراہم کرنے کا منصوبہ شروع نہیں کیا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ملک بھر میں فروری سے شروع ہونے والی زونل کانفرنسز کی تیاریوں کے حوالے جائزہ اجلاس میں اظہار کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا پہلے مرحلے میں 20فروری کو لاڑکانہ،21فروری کو حیدر آباد،22مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان،29مارچ کو کراچی اور 17اپریل کو فیصل آباد میں کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے۔ان کانفرنسز میں مرکزی و زونل ذمہ داران خطاب کرینگے۔جبکہ زونل کانفرنسز کے بعد دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان عید الفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔