نیا یا پرانا، کون سا پاکستان زیادہ بہتر ہے؟

نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 فروری 2020 22:52

نیا یا پرانا، کون سا پاکستان زیادہ بہتر ہے؟
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 فروی 2020ء) نیا یا پرانا، کون سا پاکستان زیادہ بہتر ہے؟ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ معروف اینکر منصور علی خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک سروے کروایا گیا ہے۔ منصور علی خان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ ان کی رائے میں پرانا پاکستان جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اقتدار میں تھیں، وہ زیادہ بہتر ہے، یا موجودہ نیا پاکستان جس میں تحریک انصاف کی حکومت ہے؟ اس سوالے کے جواب میں عوام کی اکثریت نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے نعرے پر اعتماد کا اظہار کیا:
منصور علی خان کی جانب سے کروائے گئے سروے کے دوران تقریباً 61 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کی رائے میں نیا پاکستان پرانے پاکستان سے زیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 39 فیصد لوگوں نے رائے دی کہ مسلم لیگ ن کا پرانا پاکستان تحریک انصاف کے نئے پاکستان سے زیادہ بہتر تھا۔ ٹوئٹر پر کروائے گئے سروے میں کل 37 ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ جبکہ فیس بک پر کروائے گئے سروے میں کل 1 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔