سابق اٹارنی جنرل انور منصور کو ہٹوانے میں بیرسٹر فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کا بڑا کردارتھا
وفاقی وزیرقانون اپنا اٹارنی جنرل لانا چاہتے تھے لیکن اس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مخالفت کی گئی اور انور منصور کا عہدہ دیا گیا جس پر انکے آپس میں شدید اختلافات تھے: سینئر صحافی عارف یعقوب خان کا انکشاف
اسامہ چوہدری جمعہ 21 فروری 2020 23:12
(جاری ہے)
گزشتہ روز استعفیٰ دیتے ہوئے انور منصور نے استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پاکستان بار کونسل نے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے دوران اٹارنی جنرل بیرسٹر انور منصور کے مبینہ متنازع بیان پر پاکستان بار کونسل نے اٹارنی جنرل انور منصور اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ اس موقع پر انور منصور نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ پاکستان بار کونسل نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا اس لئے میں نے استعفیٰ دے دیا۔ آج وزیراعظم عمران خان نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزارت قانون کو تعیناتی کی سمری تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تعیناتی کی سمری تیار کر کے صدر مملکت کو بھیجی جائے گی اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.