صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان

ہفتہ 22 فروری 2020 14:23

صدر مملکت کاپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور اعلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار اور پاکستان سے محبت کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے لیے اعزازی شہریت اور اعلی ترین سول ایوارڈ کا اعلان کردیا ۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں بتائی گئی ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنا پشاور زلمی اور پاکستان کے تمام کرکٹ فینز کے لیے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ صدر مملکت کا حقیقت میں کرکٹ اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔بلاشبہ اس مرد میدان کی خدمات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمئی کے حصے میں آیا کہ اس کے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلے ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزار ہیں۔