پولیس کی بدسلوکی کے خلاف ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی تحریک استحقاق پر تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی دو حصوں میں تقسیم

جنوبی پنجاب سے بعض صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر کے ساتھ اظہار یکجہتی باقی ارکان اسمبلی کے سنٹرل پنجاب کے وزراء کے ساتھ کھڑے ہیں

ہفتہ 22 فروری 2020 21:05

پولیس کی بدسلوکی کے خلاف ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پولیس کی بدسلوکی کے خلاف ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کی تحریک استحقاق پر پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ٹی آئی کے باقی ارکان اسمبلی کے سنٹرل پنجاب کے وزراء کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کی تحریک استحقاق پر دوست محمد مزاری کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بعض سینئر وزراء اور پی ٹی آئی کے بعض ارکان نے مل کر معاملے کو رفع دفع کروانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔