لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرنےوالی پُراسرارشخصیت کا پتا چل گیا

نوازشریف سے ملاقات کرنے والی شخصیت ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، یہ شخصیت ایک بڑے سرکاری ادارے کے ڈی سی ہیں، یہ شخص تصویر میں ویسے دکھائی نہیں دے رہے، جیسے حقیقت میں نظر آتے ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 21:10

لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرنےوالی پُراسرارشخصیت کا پتا چل گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات کرنے والی شخصیت ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، یہ شخصیت ایک بڑے سرکاری ادارے کے ڈی سی ہیں،یہ شخص تصویر میں ویسے دکھائی نہیں دے رہے، جیسے حقیقت میں نظر آتے ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن پلان توبنے گا کیونکہ نواز شریف جہاں بیٹھے ہیں، وہاں شہبازشریف اور چوہدری نثار بھی ہیں، تو پھر کچھ نہ کچھ توبات کرتے ہی ہوں گے۔

لندن پلان کوئی نہ کوئی تو ہے، ایسے تو یہ لندن میں نہیں بیٹھے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے لندن میں ملاقات کرنے والی ایک پراسرار شخصیت کی تصویر سامنے آئی ہے، یہ شخص تصویر میں ویسا نظر نہیں آرہا ، جیسی یہ شخصیت حقیقت میں ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک بڑے سرکاری ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ لندن میں نوازشریف سے کچھ اور ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز لندن میں جب شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے ایون فیلڈ آئے اور انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ چالیس منٹ تک ملاقات کی اور پہلے پانچ منٹ وہ دروازے کے باہر کھڑے رہے، جب دروازہ بند کیا گیا تو انکی جانب سے ڈور بل بھی بجائی گی۔ دروازہ نہ کھلنے پر انہوں نے افضال بھٹی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فوری طور پر دروازہ کھولا جائے۔

چالیس منٹ کے بعد شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ایون فیلڈ سے باہر نکل آئے اورملاقات کے بعد دونوں وہاں سے چلے گئے۔ انکا کہنا ہے کہ بعد ازاں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ہم سے بات کی، جس کے کچھ دن بعد وہ دوبارہ ایون فیلڈ میں چلے گئے۔ مگر اس دفعہ صورتحال کچھ مختلف تھی کیونکہ اس مرتبہ حسین نواز ان کا استقبال کرنے کے لئے گیٹ پر موجود تھے کہ جونہی وہ گیٹ پر پہنچے تو فوراً وہ اندر تشریف لے جائے اور انتظارنہ کرنا پڑے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے حیران کن بات تو یہ تھی کہ اس دفعہ گاڑی میں سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک تیسرا شخص بھی موجود تھا جس نے اپنا منہ مکمل طور پر ڈھانپا ہوا تھا اور سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ جس کی 40 منٹ تک سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، چالیس منٹ کے بعد میاں شہباز شریف صاحب نے افضال بھٹی کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سوار ہوکر ایون فیلڈ کے صدد دورازے سے وہاں سے چلے گئے جس کو اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف ایون فیلڈ میں موجود مذکورہ شخص کو پچھلے دروازے سے باہر نکالا گیا جو کہ اپنا منہ مکمل طور پر چھپائے ہوتے تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جانب سے ان سے پوچھے گئے سوالات کا بھی اس شخص نے کوئی جواب نہ دیا، جب کہ وہ ادھر ادھر جاتے ہوئے موبائل پر مسلسل کسی سے رابطے میں تھا جس پر ان کو ہدایات دی جارہی تھیں کہ انہوں نے کہا آنا ہے۔آخرکار کچھ دیر بعد شہباز شریف نے انکو گاڑی میں بٹھایا اور وہاں سے چلے گئے۔