پنجاب یونیورسٹی نے عامر مسعود کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

پیر 24 فروری 2020 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے عامر مسعود ولد محمد علی چشتی کوسپیس سائنس(سپشلائزیشن ان ریموٹ سنسنگ اینڈ جی آئی ایس) کے مضمون میں ان کے’گلگت بلتستان (شمالی پاکستان) میں فریکٹلزریموٹ سینسنگ/جی آئی ایس پر مبنی نیو ٹیکٹونکس کا مطالعہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالے کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔