شیخوپورہ، سکینڈری ونگ کے 168 سکولوں میں شجر کاری مہم کے دوران پچاس ہزار پودے لگائے جائیں گے، ڈی ای او سیکنڈری

منگل 25 فروری 2020 17:50

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر مسعود اختر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع شیخوپورہ میں سکینڈری ونگ کے 168 سکولوں میں شجر کاری مہم کے دوران 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور ہر پودے کا سکول کی انتظامیہ ریکارڈ مرتب کرے گی، پودے لگانے والے طالب علموں کو اگلے سال تعریفی اسناد بھی پودوں کی نگہداشت کا میکنزم دیکھ کر دی جائیں گی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید اصغر نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت پودے لگائے جائیں گے یہ پودے محکمہ جنگلات کے تعاون سے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں ڈیوٹی کرنے والے ٹیچروں کو بروقت فری کر دیا جائے، امتحانات میں نگرانی کے لیے علیحدہ مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول کی گراؤنڈوں میں شجر کاری 29 فروری سے قبل مکمل کی جائے گی جس کا معائنہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کریں گے انہوں نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ کے تمام بوائز سکولوں میں سکاؤٹنگ ایسوسی ایشن کو متحرک کرنے اور گرلز سکولوں میں گرلز گائیڈز کیمپوں کے انعقاد کے بارے میں بھی سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :