عوام کو جلد ہی مہنگائی سے چھٹکار ہ حاصل ہوگا،پی ٹی آئی رہنماء شیخ شاہد حمید

منگل 25 فروری 2020 18:45

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر شیخ شاہد حمید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کو درپیش مشکلا ت کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھار ہے ہیں توقع ہے عوام کو جلد ہی مہنگائی سے چھٹکار ہ حاصل ہوگا۔ ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف حکومت کا ویژن غریب وعام افراد کی زندگی کو بہتر بناناہے۔

(جاری ہے)

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہوچکاہے جس کے باعث مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے 10ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیکر ثابت کردیاہے کہ وزیراعظم غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے سنجیدہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے بلوںپر عوام کو مکمل ریلیف دینے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ انشاء الله جلد عوام کو بہت خوشخبریاں ملنے والی ہیں ۔