بارش، بارش اور صرف بارش، بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار

27 فروری کو موسم بہار کی پہلہ بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو جائے گا، پی ایس ایل میچز بری طرح متاثر ہوں گے

muhammad ali محمد علی منگل 25 فروری 2020 19:54

بارش، بارش اور صرف بارش، بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم پاکستان میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2020ء) بارش، بارش اور صرف بارش، بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کیلئے تیار، 27 فروری کو موسم بہار کی پہلہ بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو جائے گا، پی ایس ایل میچز بری طرح متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم بہار کی آمد کے بعد بارشوں کا پہلا سسٹم جلد شروع ہونے والا ہے۔

ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا طاقتور ترین سسٹم 27 فروری کو ملک میں داخل ہو جائے گا۔ اس سسٹم کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں کئی روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارشوں کی اس سسٹم کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے میچز بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ خاص کر کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ واضح رہے کہ ملک بھر میں موسم سرما کی شدت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور موسم بہار کی آمد آمد ہے۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں کل 26فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 26فروری کو ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے درمیان میچ کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلا جائیگا جو شام سات بجے شروع ہوگا ۔

کل کے روز صرف ایک میچ کھیلا جائے گا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے درمیان پرسوں 27فروری کو راولپنڈی میں میچ کھیلا جائیگا ۔ یہ میچ بھی شیڈول کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔ اگلے 2 روز کے دوران صرف 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے سلسلے میں راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد ہوگا۔