اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ کا پٹرول پمپ پر چھاپہ، ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ، پمپ سیل

بدھ 26 فروری 2020 11:17

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ کا پٹرول پمپ پر چھاپہ، ملاوٹ شدہ پٹرول ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ نے صارف کی شکایت پر پٹرول پمپ پر چھاپہ کے دوران ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کرنے پر پمپ مالک پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے پمپ سیل کر دیا ہے۔ شہزاد عباسی نامی شخص لاہور سے فیملی کے ہمراہ ایبٹ آباد آ رہا تھا کہ فوارہ چوک کے مقام پر ٹوٹل پٹرول پمپ سے اپنی گاڑی میں پٹرول ڈلوایا۔

(جاری ہے)

چوک کراس کرنے پر گاڑی کے انجن نے کام چھوڑ دیا، گاڑی بمشکل ورکشاپ پہنچائی گئی جہاں مکینک نے بتایا کہ گاڑی میں پٹرول کی بجائے پانی ڈالا گیا۔ صارف نے کنزیومر آفس شکایت درج کروائی جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹ سید سجاد علی شاہ نے پمپ پر چھاپہ کے دوران پٹرول چیک کیا۔ پٹرول میں 50 فیصد پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پمپ مالک پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے پمپ سیل کر دیا ہے۔