مارشل آرٹس جسمانی مضبوطی اور تندرستی کیلئے ضروری ہے،نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہیے،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کھیلوں کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرانا چاہتے ہیں،کراٹے جیسے کھیلوں میں لڑکیوں کی شمولیت خوش آئند ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات

بدھ 26 فروری 2020 14:12

مارشل آرٹس جسمانی مضبوطی اور تندرستی کیلئے ضروری ہے،نوجوانوں کو جسمانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مارشل آرٹس جسمانی مضبوطی اور تندرستی کیلئے ضروری ہے،نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہیے،وزیراعظم کھیلوں کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرانا چاہتے ہیں،کراٹے جیسے کھیلوں میں لڑکیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔

بدھ کو معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مارشل آرٹس جسمانی مضبوطی اور تندرستی کیلئے ضروری ہے،نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خود سپورٹس مین ہیں،کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کھیلوں کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرانا چاہتے ہیں،کراٹے جیسے کھیلوں میں لڑکیوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی بچیاں صلاحیت کے حوالے سے کسی سے پیچھے نہیں،ملک میں پہلی بار یکساں نصاب نافذ کرنے جارہے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سکولوں میں بچوں کو کھیلوں کی خصوصی تربیت ملنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کھیلوں کی طرح سیاست میں بھی برداشت کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا ہے۔صدر ٹرمپ نے بھارتی سرزمین پر کھڑے ہوکر دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صدر ٹرمپ کا بیان سفارتی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،صدر ٹرمپ کے بیان سے مودی کے نفرت اور متعصبانہ بیانیے کو شکست ہوئی۔