27 فروری 2019 تاریخ ساز دن،دفاع وطن کیلئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دفاع وطن کیلئے کمال یکجہتی کا مظاہرہ کیا

بھارت نے ہمیشہ کی طرح جارحیت میں پہل کی، پاکستان نے دشمن کو دہلا دینے والا جواب دیا،مسلح افواج نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست فاش دی

بدھ 26 فروری 2020 14:25

27 فروری 2019 تاریخ ساز دن،دفاع وطن کیلئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) 27 فروری 2019 تاریخ ساز دن،دفاع وطن کیلئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دفاع وطن کیلئے کمال یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے ہمیشہ کی طرح جارحیت میں پہل کی، پاکستان نے دشمن کو دہلا دینے والا جواب دیا،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست فاش دی،دشمن نے پاکستان کی طرف رخ کیا تو پاکستانی مسلح افواج نے اسے دبوچا، زمیں پر دے مارا،بھارتی تباہ شدہ مگ 21 بائسن کا پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن گرفتار ہوا،لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشتگردی کا شکار آبادی نے اپنا غصہ بھارتی پائلٹ پر نکالا،پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی پائلٹ کو مقامی آبادی کے غیض و غضب سے بچایا،پاکستانی مسلح افواج نے جنگی ماحول میں بھی تمام عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کی،پاکستان نے تمام انسانی، اخلاقی اور سفارتی تقاضے پورے کئے،دنیا نے بھارتی فورسز کی جارحیت بھی دیکھی، پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ جنگی مہارتیں، اخلاقیات بھی۔