طالبان کے ساتھ معاہدے میں فوجیوں کی واپسی شامل ہوگی،امریکی وزیر خارجہ

بدھ 26 فروری 2020 14:40

طالبان کے ساتھ معاہدے میں فوجیوں کی واپسی شامل ہوگی،امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں وقت کی مقررہ حد کی بنیاد پر فوجیوں کی واپسی کا معاملہ بھی شامل ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں پومپیو نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بعد ہی امریکا 29 فروری یا اس کے آس پاس طالبان کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ معاہدے میں شرائط کی بنیاد پر وقت بھی مقرر کیا جائے گا جس میں فوجیوں کی واپسی اور افغانستان کے مختلف گروپوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کے معاملے شامل ہوں گے ۔