ملایشیا کے جوڑے نے شادی کے مہمانوں کو فانوس پر لٹکے کیک سے حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 فروری 2020 23:53

ملایشیا کے جوڑے  نے شادی کے مہمانوں کو فانوس پر لٹکے کیک سے حیران کر ..

ملایشین اداکاروں، زاہیرا میکولسن اور ایمن  حکیم ریڈزا، کی شادی کی تقریب میں مدعو مہمانوں کو   تقریب میں کسی خاص چیز کی توقع تو تھی لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ تقریب کے دوران اُنہیں چھت پر فانوس لٹکا ایک الٹا کیک دیکھنے کو ملے گا۔
یہ نیا فانوس  کیک  کوالالمپور کی پروفیشنل کیک شاپ،  للی اینڈ لولا کیکس نے ہاتھ سے بنایا ہے۔ اس کیک کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے۔

(جاری ہے)

للی اینڈ لولا کیکس کی بانی 28 سالہ للی عثمان نے نیو سٹریٹس ٹائمز کو بتایا کہ 2017 سے ہی اُن کے ذہن میں فانوس کیک کا آئیڈیا تھا، شادی کی اس تقریب نے ان دونوں بہنوں کو اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کا موقع دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کیک کو کئی افراد نے فانوس سے باندھ کر اس طرح بنایا کہ کیک خود ہی  فانوس لگے۔ دیکھنے میں شاندار اس کیک کی قیمت صرف 10 ہزار رنگٹ یا 2400 ڈالر ہے جو اس طرح کے دوسرے کیک کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔

متعلقہ عنوان :